ماں کی عظمت پر کچھ لکھنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔سمن عابد

ماں شفقت خلوص بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔چیف ایگزیکٹو برانڈسو مارکیٹنگ کمپنی

کراچی(چیف اکرام الدین) برانڈسو مارکیٹنگ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو سمن عابد نے کہا کہ ماں کی عظمت پر کچھ لکھنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ماں شفقت خلوص بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے ماں دنیا کی وہ سب سے پیاری ہستی ہے جس کا خیال جیسے ہی ذہن میں آئے ایک لطیف سا احساس جاگتا ہے اسکا سایہ چلچلاتی دھوپ میں گھنے پیڑ کے چھاوں جیسا ہے اس کا دست شفقت شجر سایہ دار کی طرح سائبان بن کر اولاد کو سکون کا احساس دلاتا ہے اس کی نرم و گرم گود کبھی پریشانیوں کی سردی محسوس ہونے نہیں دیتی خود حالات کے خاردار راستوں پر چلتی رہے مگر اولاد کو پھولوں کے بستر پر سلاتی ہے دنیا جہاں کے دکھوں کو اپنے وسیع آنچل میں سمیٹے لبوں پر میٹھی سی مسکراہٹ سجائے زندگی کی شاہراہ پر رواں دواں رہتی ہے آندھی ہو یا طوفان کبھی رکتی یا تھکتی نہیں آن حالات کا سامنا کرتے ہوئے نہ وہ کبھی احسان جتاتی ہے نہ اپنی محبتوں کا صلہ مانگتی ہے یہ حقیقت ہے کہ ماں کی محبت ایک بحر بیکراں کی طرح ہے خلوص و ایثار کے اس سمندر کی حدود کا اندازہ لگانا ممکن نہیں یوم مادر کے موقع پر چیف ایگزیکٹو برانڈسو مارکیٹنگ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو سمن عابد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کر ماں کی عظمت کی پہچان کروائی ہے اب ھس کا جی چاہے وہ جنت حاصل کرے انہوں نے کہا کہ اسلام واحد دین ہے جو ماں کے منصب اور اس کے حفظ و احترام کا ضامن ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماں کی شفقت پیغمبرانہ شفقت جیسی ہے جس سے قوموں کی سیرت سازی ہوتی ہے ماں گھر کی سلطنت کا بنیادی اور اہم ستون ہے اللہ تبارک و تعالی میری ماں زبیدہ بشیر کو لمبی زندگی اور صحت کاملہ نصیب کرے میں اپنی ماں زبیدہ بشیر کیلئے ہمیشہ دعا گوہ ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: