کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار کا روڈ یا زمین پر ہیلمٹ رکھنے کا کیا مطلب ھے ؟

موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے سے ملنے والے ان فوائد پر غور فرمائیں:-

زمین پر ہیلمٹ رکھنا International Rescue Signal ھے جو دُور سے آنے والوں کو بتاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مدد کا طلبگار ھے۔

لہذا آپ کو کہیں بھی ایسا کچھ نظر آئے تو آپ مدد کے لئے رُکیں اور دریافت کریں ۔ یا آپ کسی پریشانی کی صورت میں یہ Signal استعمال کر سکتے ہیں۔

موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے سے ملنے والے ان فوائد پر غور فرمائیں:-

1۔۔ ہیلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی قدرے حد تک محفوظ رہتی ہے۔

2۔۔ انسانی زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتا ہے- سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کی موت کا باعث بن سکتی ہے، اس لئے ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں آپ کا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔

3۔۔ جیسا کہ آج کا نوجوان خوبصورت اور دلکش نظر آنے کا خواہش مند ہوتا ہے- اس کے لئے طرح طرح کے فیشن کرتا ہے, ان کے لئے ہیلمٹ بہت فائدے مند ہے کیونکہ ہیلمٹ پہننے سے دھول، مٹی اور خصوصی طور دھوپ سے بچا جاسکتا ہے- جس کی وجہ سے فیشن ایبل کریموں, لوشن کا کیا ہوا خرچ ضائع نہیں ہوتا-

4۔۔ ہیلمٹ پہننے سے نہ صرف آپ کا چہرہ محفوظ رہتا ہے بلکہ اگر آپ چاہیں تو آپ کی شناخت بھی چھپی رہتی ہے-

5۔۔ انسان کتنا ہی صحت مند کیوں نہ ہو لیکن کھلی فضاء میں سفر کرنا اسے تھکا دیتا ہے لیکن ہیلمٹ پہننے سے آپ کا چہرہ تازہ اور گرد الود ہونے سے پاک رہتا ہے،جس سے مسافر کو تھکاوٹ نہیں ہوتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: