شمالی وزیرستان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرونا وبا سے بچنے کیلئے ویکسین لگانے کا افتتاح ہو گیا۔
میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کے ڈی ایچ کیو ھسپتال میں کرونا وبا سے بچنے کیلئے ویکسین لگانے کا افتتاح ہو گیا افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دولت خان اسیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عبدالنصیر خان نے فیتہ کاٹ کر ویکسین لگانے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اشرف علی خان کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی سب سے پہلے ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈاکٹر ارسلان کو ویکسین لگائی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ڈاکٹروں نے کہا کہ ویکسین لگانے کے بعد ہم کیسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کرتے ایم ایس ڈاکٹر اشرف علی خان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 100 ویکسین ہم نے وصول کئے ھیں جوکہ 100 عدد فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں کو لگائی جائی گی دوسرا ڈوز 22 دنوں کے بعد لگائی جائے گی آور اگر خدانخواستہ کیسی شخص کو ویکسین لگانے کے دوران کوئی تکلیف محسوس ہوئی تو اس کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی ہمارے ساتھ وافر مقدار میں وارڈ میں جگہ اور علاج کا سامان موجود ہیں۔