‏اسلام آباد کے نجی بینک کے مینیجر کے انتہائی شرمناک کرتوت

86

اسلام آباد کے نجی بینک کے مینیجر کے انتہائی شرمناک کرتوت، سرعام خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا . تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کا انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا .

واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو لیک ہونے پر عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں: ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے فیصل بینک کی ہے.

بینک کی برانچ ایف 10 سیکٹر میں واقع ہے، جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص بینک مینیجر ہے جس کا نام عثمان گوہر بتایا جا رہا ہے. ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے. جبکہ لوگوں کی جانب سے فیصل بینک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے.

سوشل میڈیا پر متحرک صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے. ان پر دباو ڈال کر مینیجر کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا جائے. جبکہ پولیس سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس شخص کیخلاف کاروائی کی جائے. اس واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا گیا ہے.

دونوں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ خاتون کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے. واقعے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: