نامعلوم بیماریاں ابھرنے سے کورونا وائرس ویکسین تجربات روک دئیے گئے

70

دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے تجربات کو ایک معمول کے بیمار پڑنے پر روک دیا گیا ہے۔

آسٹرا زینیکا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک معمول میں “غیر واضح بیماری” ابھرنے کی وجہ سے ٹرائل کو روک دیا گیا ہے۔

صحت کے بارے میں انٹر نیٹ سائٹ سٹاٹ STAT پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق مذکورہ ویکسین کے تجربات متعدد ممالک میں کئے گئے ہیں۔ تجربات کے دوران بیمار ہونے والے معمول کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبیرائسس نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کووڈ۔19 کے لئے کثیر تعداد میں ویکسین نمونے موجود ہیں تاہم ان میں سے صرف موئثر اور محفوظ ثابت ہونے والے ویکسین نمونوں کا استعمال کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: