پشتونوں کے جائز تحفظات دور کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔عبداللہ حمید گل

اسلام آباد(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مجاہد اسلام جنرل حمید گل کی فرزندان وتحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں صف آول کا کردار ادا کیا ہے لیکن اب پشتونوں کے جائز تحفظات دور کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ فاٹا اور قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانا ہوگی انکا کہنا تھا کہ 98 فیصد قبائلی عوام انضمام سے ناخوش ہیں اپنے والد مجاہد اسلام جنرل حمید گل کی طرح عبداللہ گل بھی پشتون قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیگا اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوام کے بنیادی مسائل و مشکلات حل ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے تا کہ عوامی مسائل میں اضافے کے بجائے کمی آسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: