رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی بڑی عظیم نعمت ہے۔سمیرا نثار
رمضان المبارک کی خوشیوں میں غریب اور بے سہارا مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں۔چیف ایگزیکٹو ڈبیلو پی ٹی ایچ آرگنائزیشن
لاہور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو پی ٹی ایچ آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو سمیرا نثار نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی بڑی عظیم نعمت ہے اور اس نعمت پر اللہ تبارک و تعالی کا شکریہ ادا کرناچاہیے رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے انوار و برکات کا سیلاب آتا ہے اور اسکی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں لیکن ہم مسلمان اس مبارک مہینے کی قدر و منزلت سے واقف نہیں کیونکہ ہماری ساری فکر اور جہدوجہد مادیت اور دنیاوی کاروبار کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام رمضان المبارک میں ہمیں مستحقین کی مدد کرنی چاہیے ماہ کی خوشیوں میں ہمیں غریب مسکینوں کو بھی شامل کرنا چاہیے تا کہ وہ بھی احسن طریقے سے روزہ رکھ سکے اس ماہ مقدس میں ہمیں رمضان کی خوشیوں میں مساکین اور غربیوں کو شامل کرکے اللہ کی رحمت اور برکت سے مستفید ہو سکتے ہیں ڈبلیو پی ٹی ایچ آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو سمیرا نثار نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک رواداری، اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں ہمیں آس پاس سفید پوش افراد کا بھی خیال کرنا چاہیے۔