قرآنی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے۔مولانا محمد طیب طاہری

10

مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری ہیں۔مرکزی امیر جماعت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان

لوئردیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی امیر جماعت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان مولانا محمدطیب طاہری نے کہا کہ قرآنی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے توحید وسنت سے منور سینے کھبی باطل سے نہیں ڈرتے ہیں۔مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے جامعہ تعلیم القران وعائشہ صدیقہ للبنین واللبنات رامیال چکدرہ میں سالانہ ختم بخاری شریف کے روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ توحید وسنت سے منور سینے باطل سے نہیں ڈرتے ،قرآن مجید رشد وہدایت کا زریعہ ہے۔تقریب سے شیخ القرآن والحدیث مولانا سمیع الحق پشاوری،مولانا شیخ عبد الرحیم ،مفتی شفیع اللہ،سرپرست جماعت الشاعت التوحید والسنتہ ادینزئی مولانا گل بادشاہ وفائی،مہتمم جامعہ مولانا سمیع اللہ ،مولانا قاری زاکراللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر 9طالبات نے ختم بخاری شریف،30طالبات نے ناظرہ وترجمہ قران، 40 طلبہ نے ناظرہ اور ترجمہ قران تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: