اٹلی/روم(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی روم سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر آرٹ و ایونٹ منیجر فلوریانا کوفیسو نے کہا کہ فنکار برادری ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ فنکار برادری نے ہمیشہ فن و ثقافت کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے جو قابل تعریف ہیں فنکار اور گلوکار ملک و قوم کی پہچان ہے فنکاروں نے ہمیشہ بہترین پرفارمنس کے زریعے ایک اچھا نام و مقام بنایا ہے جو قابل فخر ہے ڈائریکٹر آرٹ و ایونٹ منیجر فلوریانا کوفیسو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے دنیا بھر میں فنکار اور گلوکار برادری کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے جو قابل افسوس ہے کرونا وائرس عالمی وبا دنیا بھر میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اس لئے ہم سب کو کرونا وائرس عالمی وبا کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو بچاؤ و نجات مل سکے۔
Sign in / Join
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.