بزم تاجیہ امجدیہ وفد کی سیرت سیّدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کانفرنس میں شرکت.

98

مرکزی چیئرمین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی اور سید سطان شاہ ملاڑی نے وفد کی قیادت کی.

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سندھ میں منعقدہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کانفرنس میں بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے وفد نے مرکزی چیئرمین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ اور سجادہ نشین نوبت شاہ ولی سرکارؒ قبلہ سید سلطان شاہ قادری چشتی ملاڑ والے مدظلہٗ العالی کی قیادت میں منتظم کانفرنس سید عبدالغنی شاہ صاحب اور مفتی محمد ہاشم “نائب صدر علماء ونگ بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سینٹر ڈی ایچ اے کراچی) کی خصوصی دعوت پر بھرپور شرکت کی۔ جہاں منتظم کانفرنس سیّد عبدالغنی شاہ صاحب اور مفتی محمد ہاشم نے پرجوش انداز میں استقبال کیا اور بہت محبت اور عقیدت سے نوازا۔ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے نامور مذہبی اسکالر، جانشین محدث ہزاروی علیہ الرحمہ علامہ سیّد عبدالماجد محبوب قادری حنفی مدظلہ العالی، سجادہ نشین خانقاہ قادریہ جہانگیریہ گوجر خان علامہ عابد حسین قادری جہانگیری و دیگر نامور مشائخ و علمائے کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خصوصی دعا قبلہ سید سلطان شاہ قادری نے فرمائی۔ وفد میں خلیفہ ندیم خان تاجی، سید شاہ میر علی تاج، فیضان قریشی شامل تھے۔ جبکہ حیدرآباد پہنچنے پر بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل سندھ ڈویژن کے انچارج محمد شریف خان کوٹی، نائب انچارج محمد وقاص تاجی اور اُن کی پوری ٹیم نے استقبال کیا، وفد کے اراکین کو اجرکیں پہنائیں اور خوب خاطر تواضع کی۔ سید سلطان شاہ قادری چشتی ملاڑ والے مدظلہ العالی اور قبلہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) سندھ ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور خوب دعائوں سے نوازا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: