سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کا شہید عرفان جتوئی کے قتل کیخلاف احتجاج

سندھ میں شہید عرفان جتوئی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرہ سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم کی طرف سے کیا گیا۔

سندھ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہید عرفان جتوئی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پیلٹ فارم کی طرف سے شہید عرفان جتوئی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے حالار جمالی، رزاق بروہی، امتیاز پہور، سرفراز بھڑگری، اعجاز ملاح کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سماجی سوشل ورکر ناز فاروق نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور ائی جی سندھ سے اپیل ہے کہ شہید عرفان جتوئی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ آخر کب تک نوجوانوں کی بے گناہ قتل عام ہوگا سندھ حکومت شہید عرفان جتوئی کے قتل کا جلد از جلد نوٹس لیں اور شہید عرفان جتوئی کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: