شہید بینظر بھٹو انٹر ریجنل وومن ھاکی گولڈ کپ سکھر میں جاری۔

اس ایونٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل اور نیشنل خواتین ھاکی آفیشل اور پیلئرز کو نذر انداز کرکے ان کا حق مارا گیا جو قابل افسوس ہے۔

سکھر(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر بھٹو انٹر ریجنل وومن ھاکی گولڈ کپ سکھر میں جاری ہے اس ایونٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل اور نشینل خواتین ھاکی آفیشل اور پیلئرز کو نذر انداز کرکے ان کا حق ما را گیا ہے اس فہرست میں میڈم ارم بخار ی جو کورڈینٹر ہے سندھ وویمن ھاکی ایسوسیشن نیشنل پلیئر اور ٹیکنیکل آفیشل کے طور پر ایونٹ میں اپنے فرائض انجام دے چکی ہے دوسرے نمبر پر مس حیمرا جبین جن کا تعلق سکھر سے ہے کچھ عرصہ قبل انہیں سکھر وویمن ھاکی کی مینجمنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا انہیں بھی ایونٹ سے دور رکھا گیا ہے تیسرے نمبر پر سکھر سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل وویمن ھاکی پلیئر اور پاکستان ھاکی سے کوالیفائی آفیشل زکیہ گل ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے عہدے پر ایک گورنمنٹ کالج میں کام کر رہی ہے چوتھے نمبر پر سکھر شہر تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل وویمن ھاکی پلیئر زیب النساء جو متعدد بار پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہے اور گزشتہ ماہ وویمن ھاکی لیگ میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے یہ وہ خواتین ہے جن کا تعلق سکھر سندھ سے ہے اس کے علاوہ سندھ میں کراچی سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل وویمن ھاکی آفیشل کی ایک قصر تعداد موجود ہے جن میں شاہین فاطمہ، شاہین سلطانہ، زرقہ، بشرا، شازیہ یوسف اور دیگر خواتین شا مل ہے نذر انداز ہونے والی خواتین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آخر ہم سب کا قصور کیا ہے کہ ہمیں ہمارے کام اور گراؤنڈ سے دور رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ھاکی ایسوسیشن اگر وویمن ھاکی کیلئے کوئی بہتر اقدامات نہیں کر سکتی تو بند کرو یہ ڈارمہ نان ٹیکنیکل اور مرد حضرات کا داخلہ نا منظور انہوں نے مزید کہا کہ سنیئر پیلئرز کو نذر انداز کرنا افسوس ناک ہے سندھ حکومت نوٹس لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: