ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔میسیمیلیانو فرارا
انسانیت کا متحد ہونا انسانیت نہیں بلکہ انسانیت کی مدد کرنا ہی انسانیت ہے۔ایونٹ منیجر و بانی و صدر اطالوی فاونڈیشن
اٹلی(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ منیجر و اطالوی فاونڈیشن کے بانی و صدر میسیمیلیانو فرارا نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا متحد ہونا انسانیت نہیں بلکہ انسانیت کی مدد کرنا ہی انسانیت ہے ہر مذہب نے انسان کو انسانیت کی مدد کرنے کی ترغیب دی ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا کی انسانیت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے ایونٹ منیجر و اطالوی فاونڈیشن کے بانی و صدر میسیمیلیانو فرارا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ڈاکٹر حضرات سے جتنا ہو سکتا ہے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی بھرپور مدد کریں اور انکے علاج و معالجے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ جو مریض کورونا وائرس کا شکار ہے انکو صحتیابی مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر سے ہی انسان کو کورونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ مل سکتا ہے جو ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے۔