ڈی آئی خان کے پوش علاقے کی مین سڑک سمیت نالیاں غلاظت سے اٹی ہوئی ہیں

56

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) علاقہ گیلانی ٹاون، مین سڑک سمیت مختلف گلیوں کی نالیاں غلاظت سے اٹی ہوئی، گھروں کا پانی گلیوں میں بہنے لگا،اہل علاقہ کی آمدورفت محدود اور پریشانی زیادہ، حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پوش علاقے گیلانی ٹاون کی مین سڑک سمیت علاقہ کی مختلف گلیوں میں نالیاں غلاظت سے اٹی ہوئی ہیں اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اب گھروں کا پانی گلیوں میں بہنے لگا ہے، یہ نالیاں کئی کئی فٹ غلاظت سے بھری ہوئی ہیں، اس بارے میں اہلیان گیلانی ٹاؤن نے بتایا کہ عرصہ دراز سے علاقہ کی نالیاں غلاظت سے اٹھی ہوئی ہیں ہر بار برائے نام صفائی کی جاتی ہے اور گندگی نکال کر کناروں پر ڈھیر کردی جاتی ہے لیکن کناروں پر پڑی گندگی دوبارہ نالیوں میں گرتی رہتی ہےجس کی وجہ سے ان صفائیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا، انکا کہنا تھا کہ علاقہ میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ غلاظت، گندگی اور نکاسی آب کی صورت حال سنگین ہے اور اس صورت حال سے اہل علاقہ دوہری مصیبت میں مبتلا ہیں، اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، مقامی پی ٹی آئی راہنماوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گیلانی ٹاؤن کی مین سڑک سمیت تمام گلیوں کی نالیوں کی صفائی کرائی جائے اور گندگی کو اٹھا دیکر دور ٹھکانے لگایا جائے تاکہ نکاسی آب کی روانی ممکن ہو سکے اور اہل علاقہ اس تکلیف سے نجات حاصل کرسکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: