صوبائی صدراورصوبائی جنرل سیکریٹری وسیع سیاسی تجربہ رکھتے ہیں، رحمت اللہ خان

73

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)پاکستان مسلم لیگ(ق) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر رحمت اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی صدر محبوب اللہ جان اور جنرل سیکریٹری وجہہ الزمان خان کی قیادت میں مسلم لیگ(ق) صوبے کی مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی، صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکریٹری کا وسیع سیاسی تجربہ ہے اور ان کا صوبے کی سیاست میں اہم مقام ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکریٹری کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلم لیگ(ق) کو مضبوط، فعال اور ابھرتی ہوئی جماعت بنانے کے لئے اپنی کابینہ اور عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہوں، ڈیرہ کی عوام کا رجحان مسلم لیگ(ق) کی طرف روز بروز بڑھ رہا ہے جسکی وجہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی کی عوام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جنکا ہر پاکستانی معترف ہے، انشاءاللہ بہت جلد مسلم لیگ(ق) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، ضلعی صدر نے کہا کہ صوبائی قیادت خصوصا” صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکریٹری کا اعتماد میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ان شاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور پارٹی کی بھرپور تنظیم سازی کرونگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: