کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔بینظیر اعوان

Public should follow the coronavirus sops, Benazir Awan

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والی خاتون پیراگلائیڈر بینظیر اعوان نے کہا کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جن پر قابو پانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اقدامات جاری ہے کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے اس وقت ماسک کا استعمال بہت زیادہ ضروری ہے کیونکہ ماسک کے پہننے سے کرونا وائرس کی منتقلی کا امکان 90 فیصد سے زیادہ کم ہو جاتا ہے ماسک کا استعمال وائرس اور جراثیموں سے بچاؤ کیلئے کیا جاتا ہے کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے اس وقت ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ مل سکے خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون پیراگلائیڈر بینظیر اعوان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام سے مطالبہ ہے کہ ویکسینیشن کریں اور کرونا سے چھٹکارا حاصل کریں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد انتقال کر گئے اور لاکھوں لوگ اس وقت کرونا وائرس کا شکار ہے اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مغفرت نصیب فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس کے شکار افراد کو جلد صحتیابی عطا کرے۔آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: