ثقافت کے فروغ کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ماریہ رومینہ اسٹروززا
ثقافت صرف ملک کی پہچان نہیں بلکہ ثقافت معاشرے کا بنیادی حصہ ہے۔معروف کالم نگار و بنک ملازم
امریکہ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا میں مقیم اٹلی سے تعلق رکھنے والی معروف کالم نگار و بنک ملازمہ ماریہ رومینہ اسٹروززا نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ثقافت صرف ملک کی پہچان نہیں بلکہ ثقافت معاشرے کا بنیادی حصہ اور طاقت ہے انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان اور قوت ہوتی ہے جن قوموں کی ثقافت ختم ہو جاتی ہے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی بھی قوم کو کمزور کرنے کیلئے سب سے پہلے اس کی ثقافت پر حملہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اج کے نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اگے جانے سے قاصر ہے جن افراد میں ٹیلنٹ موجود ہے ان افراد کو موقع دینا از حد ضروری ہے کیونکہ ٹیلنٹ والے افراد ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے اور اسکا خیال رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے معروف خاتون کالم نگار ماریہ رومینہ اسٹروززا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا مقصد و مشن اپنی ملک و قوم کی خدمت ہے اور چاہتی ہوں کہ اٹلی دنیا کا طاقتور ملک بن سکے نوجوان نسل کو ثقافت میں بھرپور کرادر ادا کرنا چاہیے کیونکہ ثقافت کی وجہ سے نوجوان نسل ملک و قوم کی خدمت کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔