مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی کی ایس ڈی او پیسکو گلبرگ سہیل محمد سے ملاقات۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی کی پیسکو ایس ڈی او گلبرگ سہیل محمد سے ملاقات دونوں کے درمیان لوڈشیڈنگ کے حوالے تفصیلی گفتگو ہوئی ایس ڈی او گلبرگ سہیل محمد نے صفدر خان باغی کو موجودہ بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال اور نیو نوتھیہ فیڈرز کی بائیفرکیشن کا کام 132KVA کوھاٹ روڈگریڈ اسٹیشن پر جاری ہونے کے حوالے سے مکمل برفینگ دیتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ محسن خان، مسکین آباد ودیگر ایئریا کا بجلی لوڈ اولڈ نوتھیہ فیڈر پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ نیو نوتھیہ فیڈر پر بمبہ روڈ ،چارخانہ روڈ،مشتاق آباد اور لیونے بابا محلہ،تاج محمد زرگر نوتھیہ جدید و دیگر ائیریا پر بجلی لوڈ شفٹینگ کی جائے گی۔ایس ڈی او گلبرگ پیسکو سہیل محمد نے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ بہت جلد سول کواٹر ، نوتھیہ ، گلبرگ فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام مکمل ہونے جا رہا ہے چند با اثر لوگوں نے نوتھیہ بائیفرکیشن کے 58فٹ اونچے پول ڈالنے میں رکاوٹ ڈالی تھی جسکو افہم و تفہیم کے ساتھ حل کیا جارہا ہے۔
ایس ڈی او گلبرگ نے صفدر باغی کو یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللّٰہ یکم اپریل سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ دورانیہ بائیفریکشن مرمتی کام کے باعث کم کر دیا جائے گا تا کہ رمضان المبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ سے بچا جاسکے۔ایس ڈی او گلبرگ سہیل محمد نے صفدر خان باغی سے کہا کہ نوتھیہ جدید کے چند اہم ایریا میں بجلی کنڈا کے باعث پیسکو گلبرگ کو لائن لاسیسز کے باعث کافی نقصان اور بوج اٹھانا پڑھ رہا ہے اور یہی وجوہات ہے کہ کوہاٹ روڈ گریڈ اسٹیشن میں بجلی ٹرپ یا ٹرانسفرمرز ڈیمج ہوتے ہیں جسکی وجہ سے پیسکو کینٹ کی ریکوری میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ نوتھیہ کی گنجان آباد ائیریا میں زیادہ تر علاقہ مکین بے روزگار غریب دھیاڑی دار نوکر پیشہ طبقہ رہائش پزیر ہے اور کرونا وبا کے باعث روزگار نہ ہونے کے برابر ہے۔لیکن اسکے باوجود یہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب بیروزگار دھیاڑی دار غریب عوام بجلی کے بھاری بھرکم بل باقاعدگی سے ادا کر رہی ہے لیکن چند کنڈا بردار نادہندہ افراد کی بدولت غریب عوام کو بجلی کی عدم دستیابی ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل بجلی دورانیہ کم سے کم کیا جائے تاکہ گھروں میں رہائشی مریضوں بزرگوں بچوں کو آنے والی گرمیوں میں بجلی کی سہولت باآسانی ہو۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ایس ڈی او گلبرگ سہیل محمد کی جانب سے بجلی بحالی، نیو نوتھیہ فیڈر بائیفرکیشن پر انکا اور سپرٹینڈنٹ فہیم خان ،اسٹنٹ سپرٹینڈنٹ عدنان خان بمعہ سٹاف کے تعاون پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: