فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ

ایسے واقعات میں ملوث ملعونوں کو سزائے عبرت بنا دیں۔معروف روحانی شخصیت

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین و روحانی شخصیت پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیغیر اسلام کی شان میں گستاخی ہم برداشت نہیں کر سکتے فرانس میں کئی سالوں سے ملعونوں کی طرف سے گستاخی ہو رہی ہے جس پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایسی گستاخی والے واقعات میں ملوث ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہئے معروف عالم دین و روحانی شخصیت پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فرانسیسی صدر کی طرف سے گستاخی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ اور خاص کر پاکستانی عوام سے مطالبہ ہے کہ فرانس میں پیغمبر پاک کی شان میں گستاخی کیخلاف اکھٹا ہو کر آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ فرانس کے ساتھ ایشیاء کی خدید فروحت سے بائیکاٹ کرے کیونکہ فرانس واحد ملک ہے جس میں ہمیشہ اسلام مخالف خاکے اور پیغمبر پاک کے شان میں گستاخی وقرآن مجید کے بے حرمتی ہو رہی ہے جو افسوس ناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی ملغون عوام سے بھی پروز مطالبہ ہے کہ پیغمبر پاک کی شان میں گستاخانہ خاکے بند کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: