پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر رہنما حمیدہ شاہد کو سینٹ کا ٹکٹ دیا جائے

59

حمیدہ شاہد کی پاکستان تحریک انصاف کیلئے لازوال خدمات ہے۔علاقہ عمائدین کا مطالبہ

دیر(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کیلئے حمیدہ شاہد کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے دیر بالا کے سخت گیر مذہبی روایات میں ایک خاتون کا الیکشن میں نکلنا سب کیلئے حیرانگی کا باعث بنا بے پناہ مشکلات اور اعتراضات کے باوجود بھی تمام خطرات کو مول لے کر جنرل الیکشن میں حصہ لیا اور اکیلی کمپین چلائی ہوئی 12000 ہزار سے زائد ووٹ لئے پارٹی کے اندر کی مخالفت کی وجہ سے الیکشن تو ہار گئی لیکن حوصلہ نہیں حمیدہ شاہد مردوں سے زیادہ محنت کرنی والی اور مسائل بہتر انداز میں حال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آج اگر وہ وہ ایم پی ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے محترمہ حمیدہ شاہد قربانیوں کے صلے میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی و مرکزی قیادت کو اسے سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہیے حمیدہ شاہد پارٹی کیلئے ایک سرمایہ ہو سکتی ہے اس موقع پر علاقہ عمائدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں اگر میرٹ چلتا ہے تو سینیٹ ٹکٹ حمیدہ شاہد کا حق بنتا ہے علاقہ عمائدین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مرکزی قیادت سے پرزور مطالبہ ہے کہ حمیدہ شاہد کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: