خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قیوم سٹیڈیم میں خواتین میلہ کل بروز پیر منعقد ہوگا۔

میلے میں ہاتھوں کیبنے اشیاء کے سٹالز لگانے کیساتھ کبڈی، بیڈمنٹن، رسہ کشی، اتھلیٹکس، ارچری، ٹیبل ٹینس اورفٹسال کےمقابلےبھی ہونگے،رشیدہ غزنوی کی اجلاس سےخطاب

پشاور(نمائندہوصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین میلہ کل بروزپیر منعقد ہوگا،قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ اس میلے میں خواتین کی سرگرمیوں کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا،جبکہ خواتین کی ہاتھوں کے بنی ہوئی اشیاء کے سٹالز لگائی جائے گی،جبکہ اس موقع پر کالجز کی طالبات کی طالبات کے مابین کبڈی،بیڈمنٹن،رسہ کشی ،اتھلیٹکس، میوزیکل چیئر، ارچری، بوری ریس،ٹیبل ٹینس ودیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہونگے۔اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کی ہدایت پر دائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کی قیادت میں خواتین پر مشتمل ارگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہیں۔خواتین میلے کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کی زیر صدارت ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں خواتین کوچز آمنہ خان، فاطمہ،بشریٰ ،سائرہ خان سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رشیدہ غزنوی نے کہا کہ خواتین کی مناسبت سے اس دن کو بھر پور انداز میں منانے کیلئے یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوا نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،اس دن کو قیوم سٹیڈیم کو خوبصورت انداز میں سجایا جائیگا،جبکہ اس سلسلے میں سٹیڈیم کے احاطے میں ہاتھوں سے بنے مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے جائینگے اسکے علاوہ خواتین کی دلچسپی کیلئے مختلف پروگرام کا انعقاد ہوگا اور اسکے ساتھ ہی پشاور کی مختلف خواتین کالجز کی طالبات کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کی غرض سے روایتی کھیل کبڈی سمیت ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن ،رسہ کشی اور اس طرح مزید کئی کھیلوںکے مقابلے دیکھنے کو ملیںگے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس دن کی مناسبت سے اس طرح کا ایک بہترین پروگرا منعقد ہوگا جس میں یقیناً خواتین دلچسپی لیںگی اور اسے خوب انجوائے کریںگی،انہوں نے کہا کہ خواتین بھی معاشرے کا اہم حصہ ہے انہیں زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ تفریح فراہم کرنا بہت ہی ضروری ہے ۔رشیدہ غزنوی نے ارگنائزنگ کمیٹی کی تمام اراکین کو اپنی ذمہ داریاں سونپ دی اور ہدایت کی کہ اپنی اپنی زمہ داریاں بہتر انداز میں منائیں تا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: