عمرایچ پراچہ کی پہلی ہالی ووڈ پروڈکشن ‘Echo Boomers’سینماؤں اور VODپر ریلیز کردی گئی۔

لاہور: عمر ایچ پراچہ کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر پہلی فیچر فلم دنیا بھرمیں منتخب تھیٹرز پر ریلیز کردی گئی ہے اور پاکستان مں یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھی جاسکتی ہے۔
‘Echo Boomers’تقریباََ 20سال کی عمر کے ایک گروپ کی کہانی ہے جو معاشرے سے مایوس اور ناراض ہیں اور شکاگو کو اپنی شکار گاہ بناکر امیر ترین شہریوں کے گھروں میں ڈاکے ڈالتے ہیں اور ان کی قیمتی چیزیں چراتے ہیں۔اس صدی کے آرٹ کے چوروں کا یہ گینگ جب بھی اپنے مشن پر نکلتا ہے توناظرین دم بخود ہوکر رہ جاتے ہیں۔خود تو ہر جگہ بچ جاتے ہیں مگر جہاں جاتے ہیں تباہی پھیلادیتے ہیں۔
” ڈائریکٹر سیٹھ سیوائے (Seth Sevoy) اور پروڈیوسرمائک ویئر(Mike Ware) کے ساتھ کام کرکے میں نے بہت کچھ سیکھااور جو کچھ میں نے سیکھا ہے یقینامیں آئندہ اپنی فلم پروڈکشن میں ضرور اس پر عمل کروں گا”عمر پراچہ نے یہ بات اپنی فلم کی ریلیز کے سلسلے میں بتائی۔
انہوں نے مزید کہا،”پاکستان مختلف ثقافتوں کی فلموں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔مجھے امید ہے کہ ہمیں دونوں طرف مل کر کام کرنے کے بہت سے مواقع حاصل ہوں گے۔ یہ بڑی عمدہ بات ہوگی کہ پاکستان کو ہم ا س انڈسٹری میں زیادہ نمایاں مقام پر دیکھیں اور میں اس کو یقینی بنانے کیلئے پلان بنا رہا ہوں “۔


ایک موثر مواد تخلیق کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ موویز لوگوں پربہت گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ وہ سماجی اور ٹقافتی مسائل کو نمایاں کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔یہ بات اہم ہے کہ ایسی مفید تخلیق پیش کریں جو ناظرین کے ذہنو ں پر مثبت اثر چھوڑے۔”
اسٹارکاسٹ میں Patrick Schwarzenegger، Alex Pettyfer، Hayley Law، Oliver Cooper، اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزدLesley Ann Warren اوردو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامز د ہونے والے Michael Shannon شامل ہیں۔ Echo Boomers سیٹھ سووائے کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے اورمائک ویئر اس کے پروڈیوسر ہیں۔
عمر ایچ پراچہ کو ہالی ووڈ میں پاکستان کے سب سے کم عمر ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہونے کااعزازحاصل ہے۔آپ Paravalکے مالک اور بانی بھی ہیں جو لاس اینجلز میں خاص طورپرلگژری لیبل پر مبنی صف اول کی اسٹریٹ وئیر پیش کرتا ہے۔
Echo Boomers اب ہولو، پیراماؤنٹ، آئی ٹیونز اور ایمیزون پردنیا بھر میں دیکھنے کیلئے دستیاب ہے۔

Omer H Paracha’s First Hollywood Production ‘Echo Boomers’ Releases in Cinemas and on VOD

[Karachi – 15th November, 2020] Echo Boomers, Omer H Paracha’s first feature film as an Executive Producer, has now been released in selected theaters worldwide and is available for viewing in Pakistan on streaming platforms.
Echo Boomers follows a group of disillusioned twenty-somethings, who use Chicago as their playground by breaking into the homes of its richest citizens and stealing from the rich. The millennial gang of art thieves keeps audiences on their toes as they set on a journey with nothing to lose, causing destruction wherever they go.
“Working closely with the Director Seth Sevoy and Producer Mike Ware has taught me a lot. I definitely want to implement the knowledge I gained from them in future productions,” said Omer H Paracha, talking about the release of his film.
He added, “There is a huge market for multicultural films in Pakistan. I hope to create more opportunities for both sides to work closely together. It would be great to see Pakistan in a better light in this industry and I plan to make it happen.”
Talking about creating impactful content, he said, “I believe that movies have a lot of influence on people. They provide a platform to highlight social and cultural issues. It’s important to produce something worthy that leaves a positive impact on the audience.”
Starring an ensemble cast including Patrick Schwarzenegger, Alex Pettyfer, Hayley Law, Oliver Cooper, Academy Award nominee Lesley Ann Warren and two-time Academy Award nominee Michael Shannon, Echo Boomers is Seth Savoy’s directional debut and has been produced by Mike Ware.
Omer H Paracha has the honor of being the youngest Executive Producer in Hollywood from Pakistan. He is also the owner and founder of Paraval, a leading street-wear inspired luxury label based exclusively in Los Angeles.
Echo Boomers is now available to watch on Hulu, Paramount, iTunes, and Amazon worldwide.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: