ٹریفک پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

افسران و اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ڈیوٹیاں انجام دیں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت ,ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار علی ,ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک عبداالسلام خالد سمیت ڈی ایس پیز نے شرکت کی.تقریب کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران و اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ڈیوٹیاں انجام دیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و اہلکار پوری جانفشانی کیساتھ ٹریفک کی روانی اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں سزا و جزا کا عمل اسی طرح جاری رہے گا بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے آپریشنل عملے کی طرح دفتری عملے کی کارکردگی کو بھی جانچا جائیگا بہتر کارکردگی کو سراہا جائیگا جبکہ غفلت برتنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: