نریندر مودی کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔صائمہ اکرم چوہدری

44

اقوام متحدہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر جاری مظالم کا نوٹس لیں۔معروف مصنفہ

کراچی(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ناول نگار و مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے کہا کہ اقوام عالم ہندوستان کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر جاری مظالم کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار ظلم و جبر کے زریعے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتے اقوام متحدہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکار کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں جو انسانیت کی توہین ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور افواج پاکستان اور پاکستانی عوام اس پر اپنی جانیں نچھاور کرینگے پاکستان کی معروف ناول نگار و مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے مسلمانوں پر جاری مظالم کا نوٹس لیں اور ہندوستان کو دہشت گرد ریاست قرار دیں ہندوستان اور مودی سرکار انسانیت کی دشمن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: