مودی سرکار سے مسلمانوں کی خودمختار و باوقار حثییت برداشت نہیں ہو رہی ہے۔ارشد عبداللہ

54

ہندوستان ظلم و جبر سے کشمیری عوام کو بے بس کیا جا رہا ہیں۔سابق وزیر قانون خیبر پختون خواہ

چارسدہ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینیئر رہنما و سابق صوبائی وزیر قانون خیبر پختون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار سے مسلمانوں کی خودمختار اور باوقار حثییت برداشت نہیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان ظلم و جبر سے بھارت اور کشمیری مسلمانوں کو بے بس کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کشمیری اور بھارت کے مسلمان پریشانی سے دوچار ہے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں کبھی بھی ضائع نہیں ہونگی انشاءاللہ یہ جدوجہد اور قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے اور آزادی کی زبدگی بسر کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ ہمیشہ دھڑکتے ہیں جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئیر رہنما و سابق صوبائی وزیر قانون خیبر پختون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں، لاکھوں بچے یتیم ہوئے، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، ساتھ لاکھ بھارتی افواج مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے لیکن ہمارے حکمران اب تک اقوام متحدہ سے آزادی اور خودارادیت کی بھیک مانگ رہے ہیں نہتے کشمیریوں کے خون بہانے پر مودی سرکار کی جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم اور بربریت کی آگ میں کشمیری عوام نے مزاحمت اور جدوجہد کی جو داستان رقم کی وہ نہ صرف کشمیریوں کیلئے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے بھی طبقاتی جبر سے آزادی اور نجات کا درخشاں پیغام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: