5 مئی کو عالمی طور پر ہاتھوں کی صفائی کا دن منایا جاتا ہے۔سیدہ صدف اکبر
اس دن کا مقصد عالمی طور پر عوام الناس میں ہاتھوں کی صفائی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہیں۔انفیکشن کنٹرول مینیجر
اسلام آباد(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاشمانی ہسپتال کی انفیکشن کنٹرول مینیجر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر نے کہا کہ 5 مئی کو عالمی طور پر ہاتھوں کی صفائی کا دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد عالمی طور پر عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو درست اور بروقت طریقے سے صاف کرکے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤں کو روک سکتے ہیں 2021 میں عالمی ادارہ صحت نے ہاتھوں کی صفائی کے عالمی دن کو ہیلتھ کیئر ورکرز کے حوالے سے موسوم کرتے ہوئے ہاسپٹل سیٹ اپ میں ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنے پر زور دیا ہے کیونکہ وہاں پہلے سے مریض موجود ہوتے ہیں جو ذرا سی بے توجہی اور بے دھیانی سے اور زیادہ بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں ہاشمانی ہسپتال کی انفیکشن کنٹرول مینیجر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سب سے پہلے مریض کے ساتھ رابطے یا مریض کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کر لینا چاہئے تا کہ مریض ہاتھوں کے مختلف مہلک جراثیموں سے محفوظ رہ سکیں۔اس کے علاوہ مریض کے جسم سے خارج شدہ مواد کو چھونے سے پہلے اور چھونے کے بعد ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے اور اس دوران کوشش کریں کہ دستانوں کا استعمال کریں اور دستانے اتارنے کے بعد بھی ہاتھوں کو صاف کر لینا چاہئے تا کہ خود کو اور صحت مند ماحول کو مریض کے نقصان دہ جراثیم سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ مریض کو چھونے کے بعد اس کے گرد و پیش سے جانے اور مریض کے پاس سے ہٹنے کے بعد بھی ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے تا کہ خودکو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو مریض کے نقصان دہ جراثیم سے بچا سکیں اور اس کے جراثیم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ ہو۔اس کے علاوہ مریض کے گرد وپیش ماحول سے رابطے کے بعد یعنی مریض یا مریض کے ارد گرد موجود مختلف اشیاء یا فرنیچر وغیرہ کو چھونے کے بعد حتیٰ کہ مریض کو چھوا بھی نہ ہو تب بھی ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے کیونکہ خود کو اور ارد گرد کے ماحول کومریض کے نقصان دہ جراثیم سے بچانے کیلئے یہ ضروری ہے۔