ننھی بچی دعا عمران کی پولیس یونیفارم میں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کیساتھ ملاقات۔

43

ملاقات میں ننھی بچی نے پولیس فورسز سے دلی لگن اور محبت کی اظہار کی۔

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس سے پیار کرنے والی ننھی بچی دعا عمران کی پولیس یونیفارم میں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کیساتھ ملاقات ننھی دعا عمران نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز سے ملاقات کے دوران کہا کہ مجھے پولیس سے دلی لگن اور محبت ہے اور میری خواہش ہے کہ میں بھی بڑی ہو کر پولیس آفیسر بنوں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے دعا عمران کی پولیس کیساتھ اس محبت اور لگاؤ کو سراہا اور کہا کہ ہزارہ پولیس کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے بچے پولیس سے محبت رکھتے ہیں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے دعا عمران کو نقد انعام سے بھی نوازا،اور اسکی اس خواہش کو پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی کہ وہ پولیس کے جس دفتر یا تھانہ میں جائے گی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران اسکے ساتھ ملاقات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: