بھارت اور مودی سرکار اپنی بزدلانہ حرکتوں سے باز آجائیں۔حاجی گل پیر خان

ہم ملکی دفاع کیلئے فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تاجر برادری

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اپنی بزدلانہ حرکتوں سے باز آجائیں۔ہم ملکی دفاع کے لئے فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں27 فروری سرپرائز ڈے کے حوالے سے متحدہ انجمن تاجران کی طرف سے اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں متحدہ انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔پروگرام میں پاکستان ائیرفورس اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر متحدہ انجمن تاجران کے شوری کے مشران متحدہ انجمن تاجران ضلع بنوں کے ضلعی رہنما حاجی گل پیر خان کے صدارت پروگرام کا انعقاد ہوا ،شاہ وزیر خان، ناصر خان، سلیم رحمان ،غلام قیباز خان، نوروز کربلائی، نیک جہان شاہ، ڈاکٹر عبدالروف قریشی، راقیباز خان، ظہور خان،اور سید فدا احمد شاہ المعروف شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کہ 27 فروری کو ہمارے محافظوں نے ملک کا بہتر انداز میں دفاع کیا پاکستانی عوام وہ فورس ہے جو بغیر معاوضے کی اپنے فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا ہے اس کو کوئی نہیں مٹا سکتا بھارت کشمیر سے فوری اپنا فوج نکال دے ورنہ حکومت اعلان کرے ہم جہاد کے لئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو بنوں کے شہید خواتین کے لئے بنوں کی سطح پر گرینڈ قومی جرگہ منعقد کیا جائیگا۔ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے فوری طور پر شہید خواتین کے ورثاء ریلیف دیا گیا۔ہم وفاقی حکومت سے شہید خواتین کو شہداء پیکچ میں شامل کرنے اور غلام خان بارڈرز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی اضلاع کے عوام کا تجارات بارڈر کے اس پار عوام سے وابستہ ہے۔لہذا حکومت کو بارڈر کے اس پاس کے عوام کے لئے ویزا سسٹم ختم کرکے آزادانہ تجارات کرنے اور ٹیکس میں نرمی لانے پر پر غور کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: