کشمیریوں پر دنیا کا خطرناک ترین تشدد کیا جا رہا ہے۔کیپٹن عاصم ملک
بھارتی مسلمان بھی اس وقت ہندوستان میں انتہائی اذیت ناک زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ترجمان اوورسیز متحدہ عرب امارات
دبئی(گلوبل ٹائمز نیوز)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ کشمیریوں پر دنیا کا خطرناک تشدد کیا جا رہا ہے 90 لاکھ کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر میں 25 لاکھ سے زائد بھارتی شہریوں کو شناختی کارڈ دے جا رہے ہیں انہیں مقبوضہ کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت دی جا رہی ہے محبوبہ مفتی عبداللہ قاضی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو قومی نظریہ کا ساتھ نہ دے کر ایک فاش غلطی کی ہے اور اپنے حقوق سے محروم ہو گئے ہیں کشمیریوں کے خون سے ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے بھارتی مسلمان بھی اس وقت ہندوستان میں انتہائی کسمپرسی اور اذیت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے مسلمانوں کو کرایہ کی دکان مکان دینا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے برطانیہ میں بھی کشمیریوں کے حوالے سے نئی سوچ سامنے آئی ہے برطانیہ اراکین پارلیمنٹ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر فوجی تسلط ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بول اٹھے انکا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں کشمیریوں پر پابندی ختم کی جائے کشمیر میں موجود لاک ڈاون عوام کے تحفظ کیلئے نہیں یہ جبری تسلط کی بدترین مثال ہے پانچ لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید کر رکھا ہے جو انسانیت کی توہین ہے ترجمان اووسیز متحدہ عرب امارات کیپٹن عاصم ملک نے روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سنگین ترین ہوتی جا رہی ہے مگر نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا اس پر خاموش ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ واحد بین الاقوامی میڈیا ہے جو کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کیلئے کوشاں ہے اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر جاری مظالم کی نشاندہی کر رہی ہے جو مثبت صحافت کا اصل مقصد ہے۔