ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ۔

32

میٹنگ میں جرائم اور انکی تفتیش کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

پشاور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جرائم اور ان کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا میٹنگ میں چاروں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز نے زیر تفتیش کیسز کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی ایس ایس پی اپریشنز نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفتیشی نظام میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: