کشمیریوں پر ہندوستان کی مظالم بڑھ گئی عالمی برادری نوٹس لے۔شازیہ شاہد

66

دہشت گردی میں ملوث ہندوستان انسانیت کی بے گناہ قتل عام میں مصروف ہے جو افسوس ناک ہے۔ڈی ایس پی ایجوکیشن ون

یورپ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی ایجوکیشن ون شازیہ شاہد نے کہا کہ کشمیریوں پر ہندوستان کی مظالم بڑھ گئی عالمی برادری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی میں ملوث ہندوستان انسانیت کی بے گناہ قتل عام و نسل کشی میں مصروف ہے جو افسوس ناک ہے عالمی طاقتیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو انسانیت کی توہین ہے کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور تحریک آزادی کی شمع منزل حصول تک روشن رہے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر میں ظلم کا بازار بند کرے تقریبا 1 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کشمیر میں کرفیو لگا کر بھارت سرکار کشمیریوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے ڈی ایس پی ایجوکیشن ون محترمہ شازیہ شاہد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نریندر مودی انسانیت کا سب سے بڑا قاتل ہے جس نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو کشمیریوں کے قتل کا حساب انشاء اللہ ایک دن ضرور دینا پڑھے گا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے انکو آزادی دینا ہوگی اقوام متحدہ ظلم کیخلاف فوری نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں بھارت 73 سالوں سے انسانی خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کا مطالبہ کرنا جرم نہیں ہے پوری دنیا میں ہر انسان کو آزادی کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: