عمران خان حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔شمائلہ حیدر

وزیر اعظم عمران خان ملکی تاریخ کے واحد عظیم لیڈر ہے۔مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر

کشمیر(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شمائلہ حیدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کا خاتمہ اولین مقصد و مشن ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چوری کا پیسہ بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی ہے قوم جان چکی ہے کہ ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے والے مفاد پرست آج پی ڈی ایم کشتی میں سوار ہے پاکستان تحریک انصاف حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما آزاد کشمیر شمائلہ حیدر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ ملکی عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام سے مطالبہ ہے کہ کشمیر میں جاری زضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کریں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا مشن و مقصد ہی ملک و قوم کی خدمت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: