سعودی عرب سے خصوصی مہمان کی پاکستان آمد کا اعلان۔

رواں ماہ کے دوران اعلی سعودی حکومتی شخصیت کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے خصوصی مہمان کی پاکستان آمد کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران اعلیٰ سعودی حکومتی شخصیت کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ جولائی کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود پاکستان تشریف لائیں گے۔شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے دورے کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی پاکستان آمد کے شیڈول پر اتفاق کر چکے۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ 26 جولائی کو متوقع ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا دورہ پاکستان 2 روز پر محیط ہو گا، اس دوران اہم معاملات طے کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: