خواتین کو بنیادی حقوق دینا دین اسلام کے اہم ارکان میں سے ہے۔سمن عابد

قران میں جگہ جگہ عورت کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو برانڈسو مارکیٹنگ

کراچی(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق برانڈسو مارکیٹنگ کی چیف ایگزیکٹو محترمہ سمن عابد نے کہا کہ خواتین کو بنیادی حقوق دینا دین اسلام کے اہم ارکان میں سے ہے انہوں نے کہا کہ عورت کی پیدائش پر جنت کی خوشخبری دی گئی ھے اس کی پرورش پر کرنے والے کو جنت کا مستحق قراردیا گیا عورت کیلئے وراثت میں حق مقرر کیا گیا اسکو مہر کا حق دیا گیا قران میں جگہ جگہ عورت کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ماں کےدرجے کو اس قدر معزز بنا دیا گیا کہ اس کے قدموں کے نیچے جنت کی بشارت دے دی گئی لیکن یہ تمام مراتب اور اعزاز دینے کے باوجود اسکو اس بات کا پابند نہیں بنایا گیا کہ وہ صرف اور صرف گھر ہی ہو کر رہ جائے اور اپنی صلاحیتوں کو بالکل بھلا دے بلکہ اسکو اس بات کی پوری آزادی دی گئی کہ اگر اس قدرت نے صلاحیتیں عطا کی ہیں تو اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے اور معاشرے کی بھلائی کے کاموں میں استعمال کر سکتی ہے عورت اعلی تعلیم حاصل کرکے نہ صرف اپنے اہل وعیال کی اصلاح اور بہتری کے کام انجام دے سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قوم و ملت کی اصلاح اور ترقی کے کام بھی کر سکتی ہے 8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر برانڈسو مارکیٹنگ کی چیف ایگزیکٹو سمن عابد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر عورت وہ تمام کام بے خوبی کر سکتی ہے جو ایک مرد انجام دیتا ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ عورت اور مرد کی تخلیق میں جو اس کے خالق نے ایک امتیاز رکھا ہے اس امتیاز کے تقاضوں کو وہ مدنظر رکھے انہوں نے کہا کہ دین اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو عورتوں کو سب حقوق بہت دل کھول کر عطا کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بھی چاہیے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارے کیونکہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: