نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے۔نیکلیٹا کاراجیئو
تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔معروف سوشل ورکر
اٹلی/سیسلی(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مقیم رومانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل ورکر نیکلیٹا کاراجیئو نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے تعلیم کی وجہ سے انسان معاشرے میں نام کما سکتا ہے جس ملک میں تعلیم کی کمی ہوں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ملک و قوم کی ترقی تعلیم حاصل کرنے میں ہے معروف سوشل ورکر نیکلیٹا کاراجیئو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تعلیم ایک جذبہ ہے جس انسان میں محنت اور جذبہ موجود نہ ہوں وہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتی ہم سب کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی بند ہے جو طلباء و طالبات کیلئے باعث نقصان ہے کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔