علم پیسہ کمانے کیلئے نہیں بلکہ اچھا انسان بننے کیلئے حاصل کرو۔امتیاز ایوب

والدین بچوں کو کبھی بھی نقل اور سفارش کا اسرا نہ دیں۔چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن مردان

مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے امتیاز ایوب نے کہا کرونا وائرس عالمی وبا نے سب سے زیادہ بچوں کی تعلیم پر اثر ڈالا ہے لیکن ہمارے اساتذہ اور پورا ڈیپارٹمنٹ اس کوشش میں ہے کہ طلباء کے ساتھ ہر قسم کا سپورٹ اور مدد جاری رکھے تا کہ انکے نصاب کی کمی کو پورا کر سکے تا کہ انکا سال ضائع نہ ہو اور اپنے مقررہ وقت پر امتحان ہو سکے اس مقصد کیلئے خود سکولوں کے دورے کیے اور طلباء و طالبات کو کرونا وائرس عالمی وبا کے متعلق آگاہی دی طلباء کو کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا اور تقریبات اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے منع کیا اور یکسوئی سے پڑھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ علم پیسہ کمانے کیلئے نہیں بلکہ اچھا انسان بننے کیلئے حاصل کرو کیونکہ ایک اچھا انسان ہی ایک اچھا طالب علم بن سکتا ہے اور جب انسان اچھا ہوگا تو ہمارا معاشرہ اچھا ہوگا اور جب معاشرہ اچھا ہوگا تو ملک اچھا ہوگا اور ترقی کرے گا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے چیئرمین امتیاز ایوب نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری میں کہا کہ ہر انسان کو چاہئے کہ ہمیشہ اپنی محنت کے بل بوتے پر اگے بڑھے محنت کرے کیونکہ محنت میں عظمت ہے کبھی بھی سفارش اور نقل کا سہارا نہ لو والدین بچوں کی مثبت باتوں میں حمایت کریں اور انکی اپنی محنت سے اگے بڑھنے میں رہنمائی کریں انکے دوست بن کر انکو اچھی باتوں کی طرف مائل کریں انکو اپنی قابلیت کے بل بوتے پر اپنا مستقبل سنوارنے دیں تا کہ بچے کامیاب بن سکے اور کل اپکے ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: