محکمہ خوراک کی گرانفروشی اور زائدالمیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف دورافتادہ علاقوں میں کریک ڈاؤن۔

خصوصی ٹیم نے چارسدہ روڑ علاقے سے 13 گرانفروشوں اور ایک مضر صحت چیپس بنانے والے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے

۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک کی گرانفروشی اور زائد المیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف دور افتادہ علاقوں میں کریک ڈاون، خصوصی ٹیم نے چارسدہ روڈ کے علاقے سے 13 گرانفروشوں اور ایک مضر صحت چیپس بنانے والے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے، خصوصی ٹیم نے مختلف آٹا ڈیلر کو بھی چیک کیا گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک میاں خلیق الرحمان ،سیکرٹری خوراک فلائیٹ لیفٹینینٹ (ر) خوشحال خان، ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں راشنگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثار نے گرانفروشی اور زائد المیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ کے علاقے سے 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ خوراک شکایات سیل کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ مزکورہ علاقے میں سرکاری نرخ سے تجاوز اور زائد المیعاد اشیاء فروخت ہو رہے ہیں جس کا محکمہ خوراک انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوڈ راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی اور تسبیح اللہ نے ان کیخلاف کارروائی کی۔گرانفروشی کرنے اور زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر 13 افراد کیخلاف تھانہ خزانہ میں قانونی کارروائی کے لئے مراسلہ جمع کردی ہے۔خصوصی ٹیم نے اٹے ڈیلروں کے دوکانوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر حکومتی سبسڈائزڈ اٹا کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈیلروں کو ہدایات جاری کی گئی کہ مقرر کردہ سرکاری نرخنامے پر ہی عوام الناس کو اٹا بیچے مقررہ نرخ سے تجاوز کرنے پر کوٹہ منسوخ کرکے مالکان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی محکمہ خوراک انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: