ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کا جمعہ کے روز بیسک ہیلتھ یونٹ شاہ عالم کا اچانک دورہ۔

دورہ کے موقع پر انہوں نے شہریوں کو صحت کے حوالے سے دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کا جمعہ کے روز بیسک ہیلتھ یونٹ شاہ عالم کا اچانک۔دورہ شہریوں کو صحت کے حوالے سے دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور طبعی عملہ کو اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دینے کی تا قید کی ٹانک کے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کی انتھک محنت اور کاوشوں سے دیہی علاقوں کی غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو رہی ہیں انہوں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ٹانک کے تمام بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز پر چھاپوں کا خصوصی سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس سے صحت کی سہولیات میں بہتری کے آثار سامنے آ رہے ہیں ضلعی ہیلتھ آفیسر نے جمعہ کے روز ڈبرہ میں قائم بیسک ہیلتھ یونٹ پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے ادویات کی فراہمی سمیت شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور خامیوں کی نشاندہی پر موقع ہر احکامات جاری کئے انہوں نے طبعی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ سر انجام دیں تاکہ دیہاتوں کی عوام کو بلا کسی تکلیف اور پریشانی کے صحت کی سہولیات انکےگھروں کی دہلیز پر فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ کوتاہی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا عوامی حلقوں کی جانب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کے بنیادی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: