بالی وڈ کے مشہور ولن دلیپ تاہل کے اداکار بیٹے دھروو کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم سے 35 گرام منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ممبئی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے مشہور ولن دلیپ تاہل کے اداکار بیٹے دھروو کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کے انسداد منشیات سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دلیپ تاہل کے بیٹے دھروو تاہل کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے 35 گرام منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں گرفتار منشیات اسمگلر نے بھی دھروو سے دوستی اور اسے منشیات فروش کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد ہی گھر پر چھاپہ مارا گیا۔خیال رہے کہ دھروو اداکار بھی ہیں اور انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: