کاروبار اور تجارت کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔فہد خان

48

کاروبار کو وسیع پیمانے تک لے جانے کیلئے بھرپور محنت کی ضرورت ہیں۔معروف نوجوان بزنس مین

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف نوجوان بزنس مین فہد خان نے کہا کہ کاروبار اور تجارت کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کاروبار کو وسیع پیمانے تک لے جانے انسان کیلئے بھرپور محنت کی ضرورت ہے کیونکہ محنت کامیابی کا اہم زریعہ ہے انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر مرحلے میں قابل اور محنت کش اساتزہ کو ڈھونڈنا بہت ضروری ہے کیونکہ قابل اساتذہ سے سیکھنا بہت اہم اور قابل فخرہے وہ اساتزہ جو اپکو چیلنج کرتے ہے کہ اپنی سوچ سمجھ اور دھیان ہمیشہ اپنی کام اور کاروبار پر رکھا کریں کیونکہ ہنر سیکھنا اور سیکھانا نوجوان نسل کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے سیکھنے کی وجہ سے انسان خود ترقی کی رہ پر گامزن ہوتا ہے اور دوسروں کو سیکھانے سے ملک ترقی کی طرف گامزان ہوتا ہے اس لئے ہنر سیکھ لیں اور دوسروں کو بھی سیکھائے معروف نوجوان بزنس مین فہد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اج میں جو بھی ہوں اپنی محنت اور کوشش کی وجہ سے ہی ہوں بزنس مین بنے کیلئے میں نے بہت کوشش اور محنت کی ہے بزنس میں انسان کبھی ہار جاتا ہے اور کبھی بہت اگے جا سکتا ہے جو تجارت کا رول ہے کاروبار میں نقصان ہوتا ہے لیکن انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے تب انسان اپنا کاروبار وسیع پیمانے تک لے جانے میں کامیاب ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: