ارباب حیدر خلیل کی موجودگی میں ڈیرہ اسماعیل خان وفد کی صفدر خان باغی سے ملاقات

ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خواہ کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کے مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا انفارمیشن آفس و حجرے میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ارباب حیدر خلیل میٹھ خیل، جنرل سیکریٹری عزیز مہمند کی موجودگی میں ڈیرہ اسماعیل خان کا وفد کی آمد اور اہم ملاقات۔
گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی قیادت مسلم لیگ ق ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ صدر رحمت اللّٰہ بٹانی و انفارمشن سیکرٹری نثار بٹانی ،تحصیل صدر انعام اللّٰہ خان ،عرفان خان کا ایک روزہ دورے پر مسلم لیگ ق صوبائی انفارمیشن صفدر باغی کے حجرے پر تشریف لائے۔ پاکستان مسلم لیگ ق ڈی ائی خان عہدادارن کی صوبائی ترجمان سے صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی تمام عہدادارن نے چوہدری برادران کی اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا مرکزی صدر جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی صاحب پاکستان کے وہ واحد تجربکار ،باصلاحیت و منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف کی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس وقت ملک اور قوم کی خیر خواہی اور ترقی و خوشحالی کیلئے مخلصانہ انداز میں اپنا جمہوری کردار نیک نیتی سے ادا کر رہی ہے۔ہہی وجہ ہے کہ آج پورے ملک میں وہ تمام سیاسی جماعتیں اپنا سیاسی وقار کہو چکی ہیں لیکن چوہدری برادران بمعہ پسران و دیگر مرکزی قائدین کی اعلیٰ سیاسی حکمت عملی کے باعث پورے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پاکستان مسلم لیگ ق کی سیاسی پوزیشن روز بروز مستحکم ہو رہی ہے اور بے شمار اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ ق میں جوک در جوک شمولیت کررھے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد نے سیاسی وسل لیگ ق کی تینظیم سازی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا عیادہ کیا ۔ڈیری اسماعیل خان ڈسرکٹ صدر و تحصیل صدر نےصوبائی انفارمیشن سیکرٹری صفدر خان باغی ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری حیدر میٹھ خیل و جنرل سیکریٹری عزیز خان مہمند کو ڈیر اسماعیل خان کے دورا کرنے کی دعوت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: