یونیورسٹی آف لکی مروت اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط.

81

مفاہمتی یادداشت سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اساتزہ، طلباء، اور محقیقین کا تبادلہ مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس، مشترکہ کانفرنسیں اور سیمینارز کرانے میں تعاون شامل ہیں۔

لکی مروت(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لکی مروت اور یونیورسٹی آف سوات نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اساتذہ، طلباء اور محقیقین کا تبادلہ، مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس، مشترکہ کانفرنسیں اور سیمینارز کرانے میں تعاون شامل ہیں۔ اسکے علاوہ مشترکہ نصابی سرگرمیاں، معلوماتی تبادلے ، سٹاف ڈویلپمنٹ اور ایونٹس کیلئے دعوت نامے بھی مفاہمتی یادداشت میں شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کی طرف سے رجسٹرار انعام اللہ خان جبکہ یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے رجسٹرار محبوب الرحمٰن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ دستخطی تقریب میں یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی موجود تھے اس موقع پر یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت تعلیم اور تحقیق میں ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے اور دونوں تعلیمی اداروں کا مشترکہ اکیڈمک سرگرمیوں اور تحقیقی پروگرامز میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ لینے کا سنہری موقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: