شیف انٹرنیشنل کے چارسدہ میں واقع ہسپتال دارالرحمت اور شوگر ہسپتال حیات آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
منقعدہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پاکستان محمد حنیف خٹک نے کیا۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق شیف انٹر نیشنل کے چارسدہ میں واقع ہسپتال دارالرحمت اور شوگر ہسپتال حیات آباد کے زیر اہتمام دارالرحمت ہسپتال چارسدہ میں فری میڈیکل کمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتا ح ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پاکستان محمد حنیف خٹک نے کیا ۔مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کیلئے کسی عہدے کی ضروت نہیں ہوتی ہر ایک کرسکتا ہے لیکن صرف اس کیلئے اخلاص اور لگن کی ضرورت پڑتی ہے اور پھر اللہ تعالیٰ خود کامیابی کے راستے کھول دیتے ہیں جس کا واضح مثال یہی ادارہ ہے جس نے ابتدا میں بہت ہی محدود وسائل سے کام شروع کیا لیکن آج اس ہسپتال کا موازنہ یورپ کے ہسپتالوں سے کیا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کرک عبدالغفور شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کادرس چونکہ ہر مذہب دیتا ہے لیکن اسلام میں اس پر بہت زور دیا گیا ہے اس لئے یہ ہمار ا مذہبی ، قومی اور انسانی فریضہ ہے کہ اُس اداروں کی دل کھول کر مدد کرے جو دُکھی انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں۔ روٹری انٹرنیشل کے عدنان نے کہا کہ شیف جیسے اداروں پر ہمیں فخر کردینا چاہئے اور ان کے خدمات کا موازنہ ہم پاکستان کے بڑے بڑے ہسپتالوں کے ساتھ کرسکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم شیف کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے ۔اس موقع پر شیف کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سہیل آیا ز ، دار الرحمت ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ثنا اللہ خان نے بھی خطاب کیا.