Browsing Category

تعلیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

کسی زمانے میں تعلیم و تربیت کے الفاظ کا ایک ہی مفہوم لیا جاتا تھا۔ یعنی تعلیم دینے کا مطلب تربیت کرنا اور تربیت کرنے کا مطلب تعلیم دینا تھا۔ لیکن اب محسوس ہو رہا ہے کہ ان دونوں اصطلاحات کے درمیان فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ آج کل ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم تو دی جا رہی ہے لیکن تربیت کا فقدان ہے۔ جس کے نتائج ہم اپنے معاشرے میں کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مارکس اور پوزیشنز لینے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور منتہائے مقصود بس ڈگری کا حصول ہوتا ہے۔

بطور والدین ہمیں اس فرق کو ملحوظ رکھ کر سوچنا پڑے گا کہ کیا تعلیمی ادارے ہمارے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کی ذمہ داری بھی پورے طور پر ادا کر رہے ہیں یا اس میں ہمیں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی ضرورت ہے۔ اگرچہ بعض اساتذہ انفرادی طور پر اپنے طالب علموں کی اخلاقی تربیت کے لیے بھی کوشش کرتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ذمہ داری والدین کی ہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کرنے کا بھی خاطر خواہ انتظام کریں اور اپنے گھروں میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے شعوری کوششیں کریں۔۔۔

Raabta tv