آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون رابطہ۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون سے رابطہ گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون رابطہ اس موقع پر آصف علی زرداری نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے، اب اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ  حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں اور وہ حکومت سے تنگ ہیں۔ تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جب کہ وزیراعظم سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: