عمران خان کی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں ۔مصطفی کمال

پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان کی حکومت گر کر انہیں گھر بھیج سکتی ہئ۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت کو آصف زرداری چلا رہے ہیں، پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان کی حکومت گر کر انہیں گھر بھیج سکتی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی کی گنتی پر شورنہیں مچاتی۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے تو پکڑے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کراچی کی گنتی پر شورنہیں مچاتی۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کو 13 سال میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ وفاق کے پاس جاتا ہے، پی ایف سی ایوارڈ ہمیں براہ راست دینے سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کاکہناہے کہ صدر آصف علی زرداری کا میڈیا ٹرائل گذشتہ 22 سال سے جاری ہے ،صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کوہمیشہ شرمندگی ملی ہے ،ان کاکہناتھا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عمران نیازی کا فرنٹ مین کر رہا ہے ، آصف زرداری گیارہ سال قید رہے ،عمران خان گیارہ دن بھی جیل میں نہیں رہ پائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فواد اور گل کی نوکری جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے ،دو ٹکے کے لوگ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ،پی پی رہنما کاکہناتھا کہ ہم اقتدار میں آکر ہر ظلم کا حساب لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: