ایپل 30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے شیئرز پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک پہنچے جس کے بعد ایپل دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 30 کھرب تک پہنچ گئی۔

طلاعات کے مطابق مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 20کھرب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

imshehzadahmad@

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: