گھبراھٹ بے چینی، بلاوجہ غصہ رونے کو دل چاھنا کہیں دل نہ لگنا اور تبخیر معدہ
گھبراھٹ بے چینی، بلاوجہ غصہ رونے کو دل چاھنا کہیں دل نہ لگنا اور تبخیر معدہ
ان سب مسائل سے دوچار لوگوں کو یہ دوا کھانی چاھئیے
الائچی خورد ۔ پودینہ خشک ۔ آملہ خشک ۔ گل سرخ ۔ گل گاو زبان ۔کشنیز ۔ گاوزبان ۔ انار دانہ ۔ فلفل سیاہ ۔ ھر ایک دس گرام چینی پچاس گرام
تمام اشیاء باریک پیس لیں ایک گرام کی مقدار میں صبح دوپہر شام قبل از غذا تازہ پانی سے کھائیں
اس دوران سادہ شوربہ دار سالن خشک چپاتی کھائیں
بازاری کھانے ۔ چاول ۔ آلو ۔ گوبھی ۔ بڑا گوشت نہ کھائیں
گھبراہٹ ایک عام انسانی احساس ہے۔ ہم سب کو اس کا تجربہ اس وقت ہوتا ہے جب ہم کسی مشکل یا کڑے وقت سے گذرتے ہیں۔
خطرات سے بچاؤ، چوکنا ہونے اور مسائل کا سامنا کرنے میںعام طور پر خوف اور گھبراہٹ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ تاہم اگر یہ احساسات شدید ہوجائیں یا بہت عرصے تک رہیں تو یہ ہمیں ان کاموں سے روک سکتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہماری زندگی تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔
فوبیا کسی ایسی مخصوص صورتحال یا چیز کا خوف ہے جو خطرناک نہیں ہوتی اور عام طور پر لوگوں کے لیے پریشان کن نہیں ہوتی۔