آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع دیف پائین نے اپنے مطالبات کی حق میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کا انعقاد کیا۔

لوئر دیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع دیر پائین نے اپنے مطالبات کی حق میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کا انعقاد کیا احتجاجی جلسہ اور مظاہرے میں ضلع بھر کے وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں سے رئیائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے،احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ سے آل پاکستان پنشنرز ایسوسی این لوئیر دیر کے چیر مین عبد الخالق،صدر ملک عبد الحمید، جنرل سیکرٹری شاہ بادشاہ،لیا قت الملک،حنیف خان،کابل خان،حافظ نور الحق، نور زادہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی سرکاری ملازمین کی احتجاج اور دھرنے پر حکومت نے ان کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا اعلان کیا جو کہ خوش ائندہ ہے لیکن افسوس گذشتہ بجٹ میں بھی رئیائرڈ ملازمین کی پنشن میں ایک فیصد اضافہ نہیں اور اب اس اعلان میں بھی ان کے ساتھ زیادتی کی گئی انھوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر ووٹ لینے والی حکومت نے انھیں فاقوں پر مجبور کرنے سمیت رئیائرڈ ملازمین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے انھوں نے کہاکہ ایک طرف ائے روز مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے لیکن دوسری جانب ان کی پنشن میں ایک روپیہ کا اضافہ نہیں کیاگیا مقررین نے کہاکہ اس بڑھاپے میں وہ دوسری کام بھی نہیں کر سکتے اور اس ملک کیلئے دن رات کام کرنے کا صلہ دیوار سے لگانے کی شکل میں دے رہے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت ان کی حال پر رحم کرکے فوری طورپر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے بصورت دیگر 3مارچ کو صوبائی اسمبلی پشاور میں صوبہ بھر کے رئیا ئرڈ ملازمین اپنے مطالبات کی حق میں احتجاجی دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
لویر دیر) چکدرہ چترال شاہراہ کی تعمیر کے لئے 33ارب روپے کی منظوری ہوچکی ہے جس پر جلد تعمیرا تی کا م کا آغا ز ہوگاجس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرینگے سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کو نا کامی کا سا منا کرنے پڑے گا عمران خان کی مقبولیت نے پی ڈی ایم کو ایک چھتری جمع کردیا پی ڈی ایم جتنا بھی زور لگا ئے عمران خان این ار او نہیں دیگا ان خیا لات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی وممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان، پی ٹی ائی کے ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ نے کوھیرے ملاکنڈ درہ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے سابق کسان کونسلر نائب خان لالہ، نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی مین شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے سابق چئیر مین معشوق جان، شفیع اللہ خان اتمان خیل، تحصیل بلامبٹ پی ٹی ائی کے صدر عاصم شعیب، سعید اللہ خان جی امجد حسین باچا، عزیز سرہندی، ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کی خزانہ لوٹا اور ملک کو دیوا لیہ کر دیا اور ملک کو مقروض بنایا انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی ڈیڑھ سال کی کا رکر دگی ستر سا لہ دور پر بھاری ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج، عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کے کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینا،ریسکیو1122، تحریک انصاف لوئر دیر کے ارکان اسمبلی کا مرہون منت ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ نے کوھیرے گاوں کے لئے 5کلومیٹر سڑک کی تعمیر، بجلی کے منصوبوں اور ویٹرنری ہسپتال کا اعلان کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی سید محبو ب شاہ نے کہا کہ حلقہ این اے 6لوئر دیر کے گھر گھر کو سوئی گیس فراہم کرینگے۔
[2/28, 11:01 AM] +92 303 8516030: پاراچنار (عظمت علیزئی سے)
اپر کرم کے علاقے ڈال میں ایک گھر آگ لگنے سے تین کمرے مکمل طور پر خاکسترہوگئے دو خوتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد گئی زخمی ہوگئے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے علاقے گاوں ڈال میں ایک گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ لگ گئی جس سے تین کمرے سامان سمیت جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی اور گھر میں پھنسے لوگوں کو زندہ نکال دیا
یاد رہے کہ عاشق حسین انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس کا سارا گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے باقی کمرے رہنے کے قابل نہ رہے اب اس کا خاندان ٹینٹوں پر رہنے پر مجبور ہیں ۔ متعلقہ حکام اور دیگر اداروں اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کے فیملیز کو ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جائے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: