سٹار انٹرنیشنل سکول میں تقسیم انعامات اور یوم والدین کے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال و دیگر معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔
ٹانک (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹار انٹرنیشنل سکول ٹانک میں تقسیم انعامات اور یوم والدین کے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے غلام قادر بیٹنی تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال، سب انسپکٹر سجاد خان، ٹانک اتحاد کے چیئرمین حاجی زمان بیٹنی ، ڈاکٹر عالمگیر بیٹنی ۔شاہین، شمس محسود ڈی ایس او آصف گنڈہ پور ٹریفک انچارج رحمت خان معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات مقامی صحافیوں پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز اور دیگر مہمانوں ، والدین اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے والدین پر زوردیا کہ ملک اور علاقے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنا ہوگا۔ جہاں تعلیم کی شرح زیادہ ہو وہاں کے عوام زیادہ خوشحال اور پرامن رہتے ہیں دیگر مہمانان گرامی نے اپنے خطاب میں سٹار انٹرنیشنل سکول کے بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے ہر قسم تعاون کرنے کا یقین دلایا۔یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل سر جی عادل نواز نے کہا کہ ٹانک کی تعلیمی پسماندگی کے پیش نظرآج سے چند سال قبل میں نے ٹانک میں ایک انٹرنیشنل لیول کے سکول کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس ادارہ کی بنیاد رکھی گئی آج اللہ کے فضل و کرم سے یہ ادارہ تعلیمی میدان میں ٹانک کی عوام کے سامنے سرخروہے، ادارے سے بیشمار طلبا و طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں اور مزید کامیابیوں کا سفرجاری ہے، انھوں نے کہا کہ ادارے کی بہترین کارکردگی اس ادارے کے میرے ساتھی اساتذہ کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے۔تقریب کے مقررین نے یوم والدین کے موقع پر شاندار پروگرام کے انعقاد پر سکول کے پرنسپل اور پورے منیجمنٹ کو دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب میں بچوں نے ٹیبلوں ،ملی نغمے ، نعت اور تقاریر پیش کئے ، شرکاء بچوں کی پرفارمنس سے بہت محظوظ ہوئے۔پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈرزمیں چیف گیسٹ اور دیگر مہمانوں نے شیلڈزاور دیگر ایوارڈز تقسیم کئے۔